حیدرآباد۔26۔اپریل(اعتماد نیوز)وارناسی میں جملہ 44امیدوار بشمول عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کیجروال اور بی جے پی کے پی ایم امیدوار نریندر مودی انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔ چنانچہ جملہ
78نامزدگیاں داخل کی گئیں لیکن ان میں سے 34امیدواروں کی نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا۔ جن میں سے اصل مقابلہ اروند کیجروال ‘نریندر مودی ‘کانگریس کے اجئے رائے ‘سماج وادی پارٹی کے کیلاش ناتھ‘بی ایس پی کے وجئے پرکاش اور ترنمول کانگریس کے درمیان ہے ۔